جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹک ٹاک ہمیں بیچ دو ورنہ اسے بند کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

ٹرمپ کا

واشنگٹن: ٹک ٹاک ہمیں بیچ دو ورنہ اسے بند کر دیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر چین کا سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹک ٹاک اپنی امریکی شاخ کو کسی امریکی فرم کے ہاتھ فروخت نہیں کرتا تو ہم پندرہ ستمبر سے اسے امریکا میں ممنوع قرار دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں چینی کمپنی "بائٹی ڈانس” کی ٹک ٹاک ایپلی کیشن کی امریکا میں ممانعت سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں ٹک ٹاک کی ممانعت کے لئے میں ایک صدارتی فیصلے پر دستخط کروں گا۔

متعلقہ خبریں