جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹرمپ کا ایک بار پھر یو ٹرن

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ’یو ٹرن‘ لیتے ہوئے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والا مجوزہ معاہدہ منظور کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ وہ اوریکل اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کسی بھی چیز پر دستخط نہیں کریں گے، کیوں کہ ان کے خیال میں مذکورہ معاہدے امریکا کی مکمل قومی سلامتی کے عین مطابق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی حکومت کا وی چیٹ اور ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوریکل اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیے جانے کے ایک دن بعد ہی امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا میں چینی ایپس وی چیٹ اور ٹک ٹاک پر سلسلہ وار پابندئ عائد کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں