جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور لڑکے کی جان لے گیا

ٹک ٹاک

کراچی: ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے جنون 13 سالہ لڑکے کی جان لے گیا۔

لیاری ایکسپریس وے پر ویڈیو بنانے کے دوران 13 سالہ سلمان گاڑی سے ٹکرا گیا تھا، واقعے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تاہم لواحقین نے ڈرائیور کو معاف کر کے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ٹک ٹاک پر پابندی، دو ٹک ٹاکرز نے خودکشی کرلی

سلمان سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا جب کہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچہ ساتویں جماعت کا طالب علم اور اپنے والدین کا اکلوتا بچہ تھا اور اسکول کے بعد ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں