جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے کاروباری لوگوں کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ کردیا

کاروباری لانچ

بیجنگ: چین کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے حال ہی میں کاروباری لوگوں کے لیے نیا پلیٹ فارم لانچ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مختلف برانڈز کی تشہیر کے لیے ‘ٹک ٹاک فار بزنس’ پلیٹ فارم لانچ کرے گی۔

ٹک ٹاک فار بزنس کے اس پلیٹ فارم پر برانڈز اور مشتہرین کو ٹک ٹاک کمیونٹی سے جُڑنے کا موقع ملے گا اور یہ برانڈز کو اشتہاری مہموں کے لیے مناسب شراکت دار کی تلاش کرنے میں سہولت بھی فراہم کرے گا۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے برانڈز کے اشتہار ٹک ٹاک ایپ کی مین اسکرین پر آئیں گے جب کہ ٹک ٹاک کی نیوز فیڈ پر موجود ویڈیوز پر برانڈز سے متعلق ہیش ٹیگز اور چیلنجز بھی آئیں گے۔

متعلقہ خبریں