جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

پاکستان میں ٹک ٹاک کی سروسز بحال کردی گئی

پاکستان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی پر ملک بھر میں ٹک ٹاک کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 20 جولائی 2021 کو مزکورہ ایپ پر پابندی کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی؟ پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر مطمئن کرنے کا حکم

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک کی سینیئر انتظامیہ نے ہمیں مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ خبریں