جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شوبز میں انٹری

حریم

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔

انسٹاگرام پر حریم شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز کا پرومو جاری کیا گیا ہے جکہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے معاہدے پر دستخط کرتی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے اب لوگوں کو ’ انتہائی سستے پلاٹ‘ بھی بیچنا شروع کردئیے

خیال رہے کہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں