جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر کردی

صندل

لاہور: سیسشن عدالت میں ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست دائر کردی. ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور کی سیسشن عدالت میں ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست دائر کردی، درخواست گزار صندل خٹک نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔

ایف آئی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر اور 5 نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے، ایف آئی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی میوزک ویڈیو نخرےبازسوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے نوٹس کی وجوہات، شکایت، اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا، ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیا جارہا ہے۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے.

متعلقہ خبریں