جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وقت کی ضرورت ہے کہ بھائی چارے کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے : شہباز شریف

وقت کی ضرورت

لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ ملک خدا داد لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدوجہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم سے ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی۔ دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اس ملک کی خدمت کی ہے۔ اقوام عالم میں عزت کا مقام دلوانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں پکڑا گیا: عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔ آج کا دن اس عزم کے اعادے ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں