جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آڈیو لیکس کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے، ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے: جاوید لطیف

جاوید

اسلام آباد: جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بات سیدھی ہے آڈیو لیکس کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم کی آڈیو سامنے آنے سے ہماری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، ہم ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا وزیر اعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیک بہت بڑا ایشو ہے، اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی، بات سیدھی ہے آڈیو لیکس کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے، آڈیو ویڈیو کون لیک کرتا ہے لوگ جاننا چاہتے ہیں، ہم ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی کا بیان سامنے آگیا

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک اور ثاقب نثار کی آڈیو لیکس پر آج تک کوئی نوٹس نہیں ہوا، شوکت ترین کی آڈیو ریاست کے خلاف تھی، بشریٰ بی بی کی آڈیو پر بھی آج تک کوئی ایکشن نہیں ہوا، عمران خان چیئرمین نیب کی ویڈیو سے اسے بلیک میل کرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی آڈیو سامنے آنے سے ہماری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، مریم اورنگزیب کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔

متعلقہ خبریں