جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا آج 68 واں یومِ پیدائش

پیدائش

کراچی: خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کے مداح آج ان کا 68 واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں، اہل ذوق کے دلوں میں آج بھی پروین شاکر کی شاعری زندہ و جاوید ہے۔

دلنشیں غزلوں کی خالق پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا اور سی ایس ایس کرکے اعلیٰ عہدے پر بھی فائز رہیں۔

پروین شاکر کی شاعری ادبی افق پر خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار، کفِ آئینہ اور ماہِ تمام کی صورت میں طلوع ہوئی۔ ان کے کلام میں جڑے ست رنگی الفاظ قاری سے تخیل کی داد ضرور وصول کرتے ہیں۔ دھوپ، پتا، شاخ، پھول اور خوشبو پروین شاکر کے استعارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلند خیالات کی شاعرہ پروین شاکر کی24ویں برسی

انہوں نے اپنی نسوانیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہر طرح کی مضمون آفرینی کی، 26 دسمبر 1994 کو پروین شاکر اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خالق حقیقی سے جا ملی۔

پروین شاکر اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے اردو کے چمن میں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں