جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آج کا دن تمام عالمِ اسلام کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس دیتا ہے : گورنر سندھ

آج کا دن تمام

کراچی : عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج کا دن تمام عالمِ اسلام کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس دیتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم عاشورہ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ 10 محرم الحرام کسی ایک جماعت، فرقے یا کسی ایک سوچ رکھنے والوں کا نہیں ہے بلکہ آج کا دن تمام عالمِ اسلام کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا حسین کی قربانی نے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگا دینے کی روایت قائم کی، جو تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والوں کے لئے ایک روشن مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواسہ رسولؐ نے ثابت کیا کہ باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہوتا ہے : وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ شہید ان کربلا نے اپنے قول و فعل سے حق و صداقت کی راہ میں جانثاری کی عظیم تاریخ رقم کی، جو آج بنی نوع انسان کا سب سے بڑا امتیاز ہے، یعنی اپنی رائے رکھنے اور اس پر قائم رہنے کا حق۔ جو سچ ہو اسے قبول کرنے اور اس راستے پر چلتے ہوئے جان کی قربانی دینے کا حوصلہ۔

گورنر سندھ نے اپیل کی ہے کہ جو بھائی، بہنیں، بزرگ، مائیں، بیٹیاں آج کے دن جلوس میں شریک ہوں وہ کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کا خیال کریں۔ سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک لگائیں، ہاتھوں میں دستانے پہنیں، سینی ٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں تاکہ کورونا سے خود اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں