جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آج کا دور اسلحے کا نہیں ٹوئٹر چلانے کا ہے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج کا دور اسلحہ نہیں ٹوئٹر چلانے کا ہے، آج کی متحدہ قومی موومنٹ بلکل الگ اور منفرد ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے میں شریک میری ماؤں بہنوں کو سلام، یہ مظلوم کراچی کے عوام کا مجمع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کے خلاف درخواست دائر

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسہ حق پرستی کا ثبوت ہے، آج کا دور اسلحہ نہیں ٹوئٹر چلانے کا ہے، آج اس پنڈال میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی متحدہ قومی موومنٹ بلکل الگ اور منفرد ہے، کراچی کے لوگوں کو بلدیاتی اختیارات اور وسائل نہیں مل رہے۔

متعلقہ خبریں