جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ٹافیاں کھانے کا شوق 54 سالہ شخص کی جان لے گیا

ٹافی

اکثر لوگ ٹافیاں اتنے شوق سے کھاتے ہیں کہ انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ کتنی زیادہ مقدار میں میٹھا کھا چکے ہیں جو کہ انکی صحت پر بری طریقے سے اثر انداز ہورہی ہوتی ہے۔

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص ٹافیوں کے بہت شوقین تھے اور بدقسمتی سے یہ شوق ان کی جان لے گیا۔

54 سالہ امریکی شہری گزشتہ چند ہفتوں سے روزانہ ٹافیوں سے بھرا آدھا پیکٹ کھا لیا کرتے تھے اور روزانہ ایسا کرنے سے ایک دن ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: گٹر لائن سے دیو قامت چوہا نکل آیا، شہری خوفزدہ

ڈاکٹرز نے بتایا کہ متعدد میٹھی چیزوں میں بلیک لیکورس موجود ہوتا ہے جس میں موجود ’glycyrrhizic acid‘ پوٹاشیم کی مقدار کم اور جسم میں موجود دیگر نمکیات کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ 54 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی کیونکہ انہوں نے چند ہفتے قبل ہی اپنی ٹافیوں کا فلیور تبدیل کر کے لیک لیکورس فلیور کی ٹافیاں کھانا شروع کردی تھیں۔

متعلقہ خبریں