جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا خاتمہ کریں گے : وزیر اعظم شہباز شریف

مل کر عوام

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص کے جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : دھماکے کی کارروائی سی ٹی ڈی کے حوالے، چنگاری اٹھتے ہی زوردار دھماکہ ہوا : عینی شاہد

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا خاتمہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں