جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹوکیو: ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے ۴۱ افراد متاثر

ٹوکیو

ٹوکیو: اولمپک 2020 موخر کیے جانے کے ایک ہی روز بعد جاپانی دارالحکومت کی گورنر کوئیکے کی جانب سے شہریوں کو اختتام ہفتہ پر گھر پر رہنے کی اپیل، گنجان آباد ٹوکیو کیلئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بدھ کے روز ایک ہی دن میں نئے کورونا وائرس سے ۴۱ افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد گورنر یوریکو کوئیکے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختتام ہفتہ پر گھروں پر ہی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹوکیو ایک نازک موڑ پر ہے۔ جاپان مجموعی طور پر ۷۰۰ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گورنر کوئیکے نے بدھ کی شام ایک اخباری کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹوکیو کو انفیکشن کے دھماکہ خیز پھیلاؤ کا سامنا ہے۔

انہوں نے شہر کے رہائشیوں سے یہ اپیل بھی کہ وہ اس اختتام ہفتہ کسی ہنگامی ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ ۲۰۲۰ کے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کو گزشتہ روز ہی ایک سال کیلئے ملتوی کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے منگل کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو میں یہ اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ خبریں