جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹوکیو اولمپک گیمز کیلئے ہاکی کے نئے شیڈول کا اعلان

ہاکی

ٹوکیو: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے کورونا کے باعث ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپک گیمز کیلئے ہاکی کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق 2021 ہاکی کے مقابلے چوبیس جولائی سے چھ اگست کے درمیان ہوں گے، پہلے میچ میں میزبان جاپان اور آسٹریلیا ٹکرائے گے، خواتین ہاکی کا پہلا مقابلہ بھی اسی دن عالمی چمپیئن ہالنیڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں گیٹگریز کے فائنلز بالترتیب پانچ اورچھ اگست کو ہوں گے، مقابلوں کے لیے ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں آسٹریلیا، ارجنٹیا، بھارت، اسپین، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔ پول بی میں بیلجیم، نیدرلینڈز، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔

خواتین کے پول اے میں نیدرلینڈز، جرمنی، برطانیہ، آئرلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جبکہ پول بی میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین، چین اور جاپان کو رکھا گیا ہے۔

کورونا کے سبب ایک سال تخیر سے ہونے والے اولمپکس کو ٹوکیو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا نام ہی دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں