جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹوکیو اولمپکس: چین نے 21 گولڈ میڈلز جیت کر اول پوزیشن مزید بہتر بنالی

چین

ٹوکیو: اولمپکس گیمز میں چین کی برتری کا سفر جاری ہے ،مقابلوں کے آٹھویں روز چین نے مزید دو گولڈ میڈلز جیت کر اکیس تمغوں کے ساتھ اپنی اول پوزیشن بہتر بنائی۔

امریکا اٹھارہ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے، میزبان جاپان سترا طلائی اور پانچ نقرائی تمغوں کے ساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔

ایتھلیٹکس میں خواتین کی سو میٹر ریس میں جمیکن ایتھلیٹ ایلائن تھامسن نے گولڈ میڈل حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بھی رقم کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ دس عشاریہ اکسٹھ سیکنڈز میں طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس؛ فلسطین کی حمایت پر الجیرین کھلاڑی کو باہر کردیا گیا

اکیاسی کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چینی ایتھلیٹ لیو ژیاجنگ نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک کے گولڈ میڈلز کی تعداد اکیس تک پہنچادی۔

مردوں کی سوئمنگ کی سو میٹر بٹر فلائی میں امریکا کے ڈریسل کلیب نے انچاس عشاریہ پنتالیس سیکنڈز میں طے کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں