جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹوکیو اولمپکس؛ چین 16 سولہ گولڈ میڈلز کیساتھ پہلے نمبر پر براجمان

ٹوکیو

ٹوکیو اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر چین نے سولہ گولڈ میڈلز کے ساتھ میزبان جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

جاپان پندرہ سونے کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ امریکا چودہ گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اولمپکس کے چھٹے روز چار ضرب چار سو میٹر فری اسٹائل میں چینی تیراکوں نے 7 منٹ اور 4.33 سیکنڈز کے ساتھ طلائی جبکہ امریکا نے 7 منٹ 4.73 سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی چیمپیئن ماحور شہزاد بھی ٹوکیو اولمپکس سے باہر

مینز ٹینس سنگل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے جاپان کے کائی نیشی کوری کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں