جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں کل کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا : مرتضیٰ وہاب

کراچی میں کل کا

کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کل کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا، ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی، افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مزدور کا استحصال ہورہا ہے۔ کراچی میں کل کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں جاری

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت کے خلاف عوام کا فیصلہ آگیا۔ وفاق کو آج ایس او پیز اور کورونا کا خیال آیا، 22 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی، افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں