اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ 30 ماچ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے اور اسی دن عمران خان کو حاضری بھی ہوگی۔
اس سے قبل عمران خان کی قانونی ٹیم نے سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان کئی گھٹنے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں۔
عمران خان کی قانونی ٹیم نے سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان کئی گھٹنے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں۔
درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس زمان پارک کا گیٹ توڑ کر اندر داخل، ممنوعہ سامان برآمد، 40 کارکنان گرفتار
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد پولیس کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔
سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی اور حکم دیا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط ان کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں کیس آرام سے چلے، عمران خان کے دستخط ہو جائیں تو انکو جانے کی اجازت ہے۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا۔