جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عدالت کا توشہ خانہ سربراہ کا بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی

بیان حلفی جمع نہ کرانے

لاہور : عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں۔

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات کی وصولی کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے اور مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کیں۔ کابینہ ڈویژن نے نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

درخواست کے مطابق متعلقہ حکام کو خطوط لکھنے کے باوجود کابینہ ڈویژن نے تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف خریدے تفصیل فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی، فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ وہ افسر کہاں ہے جسے بیان حلفی کے ساتھ طلب کیا گیا تھا۔ سیکشن افسر توشہ خانہ نے کہا کہ ہم توشہ خانہ کی معلومات عوام الناس کے سامنے ظاہر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ عدالت نے افسر کا مبہم جواب مسترد کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ توشہ خانہ کی تفصیلات بیان حلفی کے ساتھ طلب کیں تھیں وہ معلومات کہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں