جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتار جاری

شریف اشتہاری

اسلام آباد : عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتار جاری کردیئے۔ عدالت نے نواز شریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مانگ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ ریفرنس : آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد

عدالت نے حکم دیا کہ 7 دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی جائے۔ نواز شریف کی عدم پیشی پر جائیداد منجمد کر لی جائے گی۔ نواز شریف کی جائیداد ضبطگی پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نواز شریف اور آصف زرداری پر تحائف میں ملی گاڑیاں ذاتی طور پر استعمال کرنے کا الزام ہے۔ یوسف رضا گیلانی پر گاڑیاں دینے کی سمری منظور کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں