جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مہنگائی کا مجموعی پارہ 14.33 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا: ادارہ شماریات

مہنگائی

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں رواں ہفتے 1.31 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مہنگائی کا مجموعی پارہ 14 اعشاریہ 33 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے کا اضافہ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا، قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے کمر توڑ دی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عوام کا سامنا نہیں کرسکتے

چینی ایک روپے 32 پیسے اضافے سے فی کلو قیمت 108.43 روپے ہو گئی، انڈے 5 روپے اضافے کے بعد فی درجن 175 روپے سے زائد ہو گئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1869 روپے سے مہنگا ہو کر 1917 روپے کا ہو گیا، گھی کا ڈھائی کلو کا ٹین 7 روپے 95 پیسے مہنگا، 870 روپے 29 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز فی کلو 4 روپے 55 پیسے، ٹماٹر 12 روپے 47 پیسے سستے ہوئے، دال مونگ فی کلو قیمت میں 4 روپے، دال چنا کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 83 پیسے کمی ہوئی، دودھ،خشک لکڑی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں