اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سخت فیصلوں کے لیئے کاروباری طبقے کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان پیکج اور کفایت شعاری مہم سے متعلق تمام امور پر پالیسی کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی افسران مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیر اعظم سے واپس لینے کیلئے بل جمع
ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کے حوالے سے فیصلوں پر کاروباری طبقے کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ملک کی معاشی صورتحال میں سخت فیصلے وقت کی ضرورت ہے۔