جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری، آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 11 جون کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم

توشہ خانہ

اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 11 جون کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ طلبی کے نوٹس کے باوجود نواز شریف عدالت سے غیر حاضر رہے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ ملزم کو عدالتی سمن کی تعمیل کروا چکے ہیں۔ سمن کی تعمیل کے باوجود ملزم عدالت سے غیر حاضر ہے۔ ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف نیا ریفرنس دائر

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے استدعا کی کہ عبدالغنی مجید اور یوسف رضا گیلانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے انور مجید اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں۔

عدالت نے آصف زرداری کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کی، جبکہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس کے ملزمان کو 11 جون کو پھر طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی 11 جون کو ہر صورت پیش ہوں۔ نوٹس وصول ہونے کے باوجود نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ آصف زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنیٰ دے رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں