جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

’ٹوائے اسٹوری 4‘ کی ہوم باکس آفس پر دھوم

کراچی(ویب ڈیسک): اینی میٹڈ فلم ” ٹوائےاسٹوری 4″ نےامریکی باکس آفس پردھوم مچادی۔ فلم نےصرف تین دنوں میں اٹھارہ ارب چون کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرکے سیریز کی دیگرفلموں کا ریکارڈ توڑدیا۔

ڈزنی۔پکسار کی جانب سے تیار کردہ اینیمیٹد فلم ’ٹوائے اسٹوری‘ نے ہمیشہ سے ہی باکس آفس پر دھوم مچائی ہے لیکن اب تک کے سارے پارٹس میں سے فلم کے چوتھے پارٹ نے تین دن میں ہی اٹھارہ ارب چون روپے سے زائد کی دھوم مچائی ہے۔

مشہور زمانہ اداکار ٹام ہینکس نے فلم کے مرکزی کردار کی آواز میں اپنا فن کا مظاہرہ کیا ہے، یاد رہے کہ ٹام ہینکس فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں اور اپنی منفرد آواز اور اداکاری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں