جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جولائی سے مئی کے دوران تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا : ادارہ شماریات

جولائی سے مئی

اسلام آباد : ادارہ شماریات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جولائی سے مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھ کر 27.48 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسی دوران 22 ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو 13.97 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 19.79 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کابینہ کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ بھارت کیساتھ تجارت نہیں ہوسکتی: وزیر خارجہ

جو لائی سے مئی کے دوران 50 ارب 4 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں، جو 22.52 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 40.84 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

27 ارب 48 کروڑ ڈالر کا خسارہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ سال اس عرصہ میں 21 ارب 5 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں