کراچی :شہر قائد میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہا ہے
ٹریفک پولیس نے گاڑی کے کالے شیشوں پر اداکار ہمایوں سعید کاچالان کردیا، ٹریفک پولیس کے مطابق ہمایوں سعید کو ایک ہزار 20 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ مجھے چالان پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، ٹریفک قوانین کی سب کو پابندی کرنی چاہئے
اداکار ہمایوں سعید نے ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اچھا کام کررہی ہے، ہمایوں سعید کا چالان کلفٹن کے علاقے دو تلوار کے قریب کیا گیا۔