جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر ریلیز

سلمان فلم

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

سلمان خان نے آج صبح ہی فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر شیئر کرکے لوگوں کا تجسس بڑھاتے ہوئے بتایا تھا کہ آج 11 بجے وہ ’’رادھے‘‘کا ٹریلر ریلیز کریں گے جس کی وجہ سے ان کے مداحوں اور بھارتی میڈیا کو بے چینی سے ان کی فلم کے ٹریلر کا انتظار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہو سکتی ہے

سلمان خان نے لکھا تھا ’’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ اور بلآخر اپنے وعدے کے مطابق سلمان خان نے 11 بجے فلم’’رادھے‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

فلم کے ٹریلر کو محض ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلمان خان کے ساتھ رومینس کرتی نظر آئیں گی۔ جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔ فلم ’’رادھے‘‘عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں