جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں کورونا کے باعث تربیت کا عمل تاحال معطل

پاکستان فارن سروس

اسلام آباد : سفارتکاری کی تربیت دینے پر نمایاں پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں کورونا کے باعث تربیت کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

پاکستان دنیا بھر میں سفارتکاری کی تربیت دینے کے حوالے سے نمایاں ہے۔ پاکستان فارن سروس اکیڈمی سے تربیت یافتہ مختلف ممالک کے سفارتکار اہم عالمی ذمہ داریوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے دیہی علاقوں کے رہائشی افراد کی ویکسینیشن کے عمل کا آغاز

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 109 ممالک کے سفارتکار تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ فارن سَروس اکیڈمی نے اب تک ایک ہزار 4 سو 37 غیر ملکی سفارتکاروں کو تربیت دی۔

اکیڈمی سے مسلم اور غیرمسلم ممالک کے سفارتی عملے نے تربیت حاصل کی۔ کورونا کے باعث غیر ملکی سفارتکاروں کو ٹریننگ دینے کا عمل رک گیا۔

متعلقہ خبریں