جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غیر ملکی کمپنیوں کی منافع جات کی منتقلی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

منافع جات کی منتقلی

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی منتقلی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں منافع جات کی اپنے ممالک کو منتقلی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران منافع جات کی منتقلی میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران غیر ملکی کمپنیوں کی جان بسے 1.025 ارب ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک تجارتی سطح پر ممالک کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کا منصوبہ ہے : شاہ محمود قریشی

مُنافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 78 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں برطانوی سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ یعنی 362 ملین ڈالر بیرون ملک بھجوائے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سب سے زیادہ 195 ملین ڈالر کی منتقلی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے مجموعی طورپر 133.3 ملین ڈالر دیگر ممالک کو منتقل کئے گئے، جن میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 121.5 ملین ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 12 ملین ڈالر کے منافع جات وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں