جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے بڑے افسران کے تبادلے

روٹیشن پالیسی کے تحت

کراچی : روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے بڑے افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

روٹیشن پالیسی کے تحت ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم احمد شیخ اور ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن، ڈی آئی جی نعمان صدیقی اور ڈی آئی جی عبد اللہ شیخ کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیں گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کو بلوچستان رپورٹ کا حکم دے دیا گیا، جبکہ ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود میمن کا پنجاب تبادلہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں