جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سرگودھا میں 11 سالہ بچے کی پھندہ لگی نعش برآمد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

11 سالہ بچے

سرگودھا : تھانہ اربن ایریا کی حدود جوہر کالونی سے 11 سالہ بچے کی پھندہ لگی نعش برآمد کی گئی ہے، جسے رسیوں سے باندھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 11 سالہ بچے عبدالرحمان کے گلے پر رسیوں کے واضع نشانات ہیں، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

والدہ نے بیان دیا کہ عبدالرحمان کو گھر پر اکیلا چھوڑ کر سودا سلف لینے گئی تھی۔ واپس آئی تو بیٹے کی رسی سے پھندا لگی نعش ملی۔ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی قبل از وقت ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : خان پور میں زیادتی سے بچنےکیلئے لڑکی نے تیزاب پی لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتول بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو انصاف مہیاء کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں