جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا

ٹرمپ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے آخر کار جوبائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے پر رضامند ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری اور ملکی مفاد میں وہ موجود رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا، اس حوالے سے جنرل سروسز انتظامیہ نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے انتظامیہ انتقال اقتدار کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے

ٹرمپ نے اقتدار کیلئے بائیڈن انتظامیہ کو لاکھوں ڈالرز کی منتقلی کیلئے جنرل سروسز انتظامیہ کو طریقہ کار پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرمپ نے انتخابات میں فراڈ کے مقدمے کی استقامت سے پیروی کرنے کا ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی بہتری اور ملکی مفاد میں وہ موجود رہیں گے۔

متعلقہ خبریں