جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر کے مواخذے کی کارروائی، تین آئینی ماہرین کے ٹرمپ خلاف بیانات

آئینی ماہرین

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی جاری ہے، تین آئینی ماہرین نے بھی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف بیانات دے دیے۔

ماہرین نے ایوان نمائندگان میں جاری ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔

آئینی ماہرین نے کہا کہ یوکرین کے صدر پر دباؤ ڈال کر صدر ٹرمپ نے قابل مواخذہ کام کیا۔ ٹرمپ کا دو ہزار بیس میں جوبائیڈن کے خلاف کارروائی کا کہنا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی جاری، ایک اور عینی شاہد کا بیان ریکارڈ

ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں غیر ملکی مداخلت کی مزاحمت کرنا چاہیے تھی، ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو کارروائی کا کہنا اختیار کا نا جائز استعمال ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر کو انھوں نے جو کہا وہ امریکا کے مفاد میں کہا تھا۔

متعلقہ خبریں