جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی ووٹنگ کے لیئے منظوری

دو الزامات

واشنگٹن : امریکی صدر کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر ایوان میں ووٹنگ ہوگی۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے اور اب ان الزامات پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے چین سے تجارتی جنگ روکنے کی ڈیل پر دستخط کر دیے

صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ حکمران جماعت ریپبلیکن پارٹی ان الزامات کی مخالفت جبکہ حزب مخالف ڈیمو کریٹس ان کی سپورٹ کر رہی ہے۔

ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان الزامات پر ایوان میں ووٹنگ اگلے ہفتے ہو گی۔

متعلقہ خبریں