جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ٹرمپ نے امریکی کیپیٹل ہل پہنچنے کی کوشش میں خفیہ سروس ایجنٹ کا گلا دبایا : گواہ کا بیان

خفیہ سروس ایجنٹ

واشنگٹن : سابق صدارتی معاون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 6 جنوری کو امریکی کیپیٹل پہنچنے کی کوشش میں خفیہ سروس ایجنٹ پر حملہ کیا۔

سابق معاون کیسڈی ہچنسن تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے گواہی دی ہے کہ اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ سروس ڈیٹیل کے سربراہ کا گلا دبا دیا، جب انہوں نے صدر کو امریکی کیپیٹل کی عمارت میں لے جانے سے منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیپیٹل پر حملہ انکوائری : ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی تحقیقات کو انصاف سے مذاق قرار دے دیا

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے اپنی گاڑی کی طرف بڑھتے ہوئے کہا میں صدر ہوں، مجھے ابھی کیپیٹل تک لے جائیں، جس کے بعد ٹرمپ اسٹیئرنگ کی طرف جانے لگے تو سیکریٹ سروس نے کہا کہ سر، آپ کو اسٹیئرنگ وہیل سے اپنا ہاتھ ہٹانے کی ضرورت ہے، ہم ویسٹ ونگ میں واپس جا رہے ہیں، ہم کیپیٹل نہیں جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی ہی سوشل میڈیا سائٹ، ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ہچنسن کی کہانی کو جعلی، بیمار اور دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں