جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تربت: دہشتگردوں کا پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ، 1 اہلکار ہلاک 3 زخمی

پیٹرولنگ

تربت: بلوچستان کے ضلع تربت میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید اور تین جوان زخمی ہوگئے۔

واقعہ تربت سے پینتیس کلو میٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں