جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ترگُت الپ کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

مداحوں

معروف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ترگُت الپ‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی نئی پوسٹ نے سیریز کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

تُرگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون نے انسٹاگرام پر ’ارطغرل غازی‘ کے کردار کے کندھے پر کلہاڑی اٹھائے تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں جانباز ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد ارطغرل غازی کی ٹیم کا پاکستان آنے کا فیصلہ

جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’ترگت الپ‘ کے کسی نئے پراجیکٹ کی تصویر ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ جنگیز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلوس عثمان‘ میں دوبارہ انٹری دیں گے۔

متعلقہ خبریں