جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ترک صدر کا ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی

ترک

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب کو عید کی مبارک باد دی۔

اپنی گفتگو میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب دنیا کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ کورونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں ترکی کے کردار کو سراہا، صدر نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی۔

ترک صدر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کے اہداف ایک ہیں، ترکی کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترک صدر نے عارف علوی کو کورونا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں