جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترکی: 5.7 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 5 زخمی

افراد

انقرہ: ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 6.8 کی شدت کا طاقتور زلزلہ، 22 افراد ہلاک

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئےہیں۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں