جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

جب تک افغانستان میں جامع حکومت نہیں بنتی ترکی کابل ایئرپورٹ کا انتظام نہیں سنبھالے گا

افغانستان

استنبول: رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ طالبان جامع حکومت تشکیل دیں، جب تک افغانستان میں جامع حکومت تشکیل نہیں دی جائے گی ترکی کابل ایئرپورٹ کا انتظام نہیں سنبھالے گا۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان میں جامع حکومت نہیں ہے، طالبان کی حکومت میں تمام افغان اکائیاں شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ترکی، آذربائیجان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت شروع

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ وسیع البنیاد حکومت کے قیام تک ترکی کابل ایئرپورٹ کو آپریٹ نہیں کرے گا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت میں خواتین اور دیگر اکائیوں کو شامل کیا جاتا ہے تو ترکی اپنا موقف تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں