جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شام میں ترکیہ کے حملے نے افواج کو خطرے میں ڈال دیا : امریکہ

افواج کو

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ شام میں ترکیہ کے حملے پر ردعمل دیا ہے کہ ترک حملے سے امیرکی افواج کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ترکیہ کی جانب سے اپنے ملک کے لیئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کے خلاف شام میں فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور اب ترک صدر نے زمینی کاررائیوں کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

منگل کے روز ترکیہ کے ڈرون نے الحسکہ گورنری میں واشنگٹن کی قیادت میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اور بین الاقوامی اتحاد کے ایک مشترکہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے بتایا کہ اس حملے میں دو ارکان مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

حملے کے بعد امریکی سینٹ کام نے کہا تھا کہ امریکی افواج جو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کی فوجی مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

تاہم سینٹ کام اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹ گیا اور تصحیح میں کہا کہ اضافی معلومات نشاندہی کرتی ہیں کہ ترکیہ کی بمباری کے نتیجے میں امریکی افواج اور اہلکاروں کو خطرہ تھا، تاہم حملے میں امریکی افواج کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں