جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترک صدر کا پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

تجارت

اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

رجب طیب اردوان کا تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مضبوط تجارتی و سفارتی تعلقات سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لئے عمران خان کی ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک، ترک اسٹریٹجک کونسلز تجارتی معاہدوں پر غور کریں گی۔ عمران خان کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماء قرار

ان کا کہنا تھا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتی ہیں۔ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں