جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترک صدر رجب طیب اردوگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اردوگان

اسلام آباد : ترک صدر رجب طیب اردوگان آج مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس 11 بجے شروع ہوگا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طور پر یہ چوتھا خطاب ہوگا۔ رجب طیب اردگان کو بطور وزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

رجب طیب اردوگان نے بطور وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 اور بطور صدر 17 نومبر 2017 کو پہلی مرتبہ خطاب کیا تھا، جبکہ  اور 14 فروری 2020 کو دوسرا خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب، خوشگوار ماحول کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی متحرک

اردوگان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب  کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، یہ خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال  دوستی کی غمازی ہے۔

صدر رجب طیب اردوگان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

ترکی اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ  اسلام، اخوت، مساوات، بھائی چارے، ثقافت اور تاریخ  کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں