جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماء قرار

پسندیدہ

ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سر فہرست ہیں۔ عالمی رہنماؤں کی فہرست میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل پہلے نمبر پر ہیں۔

ترک صدر ایک بار پھر مسلم ممالک کے پسندیدہ رہنماؤں میں سرفہرست آگئے۔ گیلپ انٹرنیشنل نے عالمی پسندیدہ رہنماؤں کے بارے میں دنیا بھر میں پانچ ہزار دو سو اکسٹھ افراد سے رائے لی۔

ہر ملک میں ایک ہزار مردوں اور خواتین کا نومبر اور دسمبر میں انٹرویو کیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ افراد نے رجب طیب اردوان کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آپ کا دکھ ہمارا دکھ، آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے : رجب طیب اردوان

دنیا کے سرفہرست مسلم رہنماؤں میں دوسرا نمبر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ہے جن کی مقبولیت 25 فیصد ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی 21 فیصد مقبولیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

سروے کے مطابق عالمی رہنماؤں میں 46 فیصد مقبولیت کے ساتھ جرمن چانسلر اینگلا مرکل دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہیں۔

40 فیصد مقبولیت کے ساتھ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون دوسرے اور 36 فیصد مقبولیت کےساتھ روس کے صدر ولاد میر پیوٹن تیسرے نمبر پر ہیں۔

عالمی رہنماؤں کی فہرست میں چوتھا نمبر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے جن کی مقبولیت کا گراف 31 فیصد ہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی مقبولیت 30 فیصد ہے، اس طرح یہ دونوں عالمی رہنماؤں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں