جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترک

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کل 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، ان کی پاکستان آمد سے متعلق سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، نور خان ایئربیس کے گرد سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں وزیر اعظم عمران خان،اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ رجب طیب اردگان صدر مملکت اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

حکومت تنقید پر ذاتیات پر آجاتی ہے اور گالیاں دیتی ہے : بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی ہوں گے جب کہ 14 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی ہوگا جس سے وہ خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں