ٹی وی ڈائیریکٹر عاطف حسین انتقال کر گئے

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈائیریکٹرعاطف حسین گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

عاطف حسین کراچی کے آغا خان اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔ تاہم انکی طبیت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز گردے فیل ہونے کے باعث ان کا انتقال ہو گیا ۔

عاطف حسین نے ‘اقرار’، ‘ببن خالہ کی بیٹیاں’، ‘زنداں’ جیسے ڈرامے ڈائیریکٹ کئے ہیں۔ ان کے انتقال پر شوبز کی کئی شخصیات نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔