جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

طوفانی بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 افراد ہلاک

بلوچستان: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ندی نالوں میں طغیانی سے کئی شاہراہیں بھی بند ہو گئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کوہ سلیمان کے پہاڑیوں سے پانی کا ریلا راجن پور کے نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی سے درجنوں دیہات متاثر اور زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

شدید طوفانی بارش کے باعث صوبے کے کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ موسیٰ خیل کی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا۔

سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔ کھوسٹ ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور گاڑی میں سوار 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں