جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

تین خواتین سمیت بارہ افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے : طالبان

تین خواتین سمیت بارہ

افغانستان کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے تین خواتین سمیت بارہ افراد کو کوڑے مارے گئے۔

مشرقی افغانستان کے لوگر علاقے کے طالبان کے ترجمان عمر منصور مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مقامی فٹبال اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں زنا، ڈکیتی اور ہم جنس پرستی جیسے اخلاقی جرائم میں ملوث تین خواتین سمیت بارہ افراد کو کوڑے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں برطانوی فوج کے ہاتھوں 64 بچوں کی ہلاکت کا انکشاف

ترجمان کے مطابق مردوں اور عورتوں کو 21 سے 39 کے درمیان کوڑے لگے۔ تینوں خواتین کو سزا کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ کچھ مردوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایک اور طالبان عہدیدار نے بتایا کہ ایک شخص کو 39 سے زیادہ کوڑے مارے گئے۔

متعلقہ خبریں